استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر بشریٰ بی بی کو مبارکباد دیتی ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج مجھے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے کہنا پڑ رہا ہے قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی لائف پارٹنر کرائم پارٹنر بن گئی تھیں، آج چیئرمین پی ٹی آئی کو صادق اور امین سمجھنے والوں کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا۔