توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے، سابق وزیراعظم کو ہائی سیکیورٹی بیرک میں رکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اے کلاس فوری نہیں دی جائے گی، عدالتی احکامات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو اے یا بی کلاس ملے گی۔
جیل منتقلی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی تلاشی ہوگی اور میڈیکل کیا جائے گا، انہیں جیل میں تیار کھانا فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا۔
اسلام آباد پولیس ملزم کو لے کر زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔