راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے، نمائندہ جنگ ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور سابق ایم این اے حنیف عباسی نے میٹرو بس سروس کا دورہ کیا۔انہوں نے میٹرو بس میں فیض آباد سے صدرسٹیشن تک سفر کیااورمسافروں سے درپیش مسائل دریافت کئے۔کمشنر نے سکستھ روڈ میٹرو بس سٹیشن کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرانہوں نے میٹرو بس سروس انتظامیہ کو میٹرو بس کے تمام ایسکیلیٹر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناء دریں اثناءکمشنر نےانسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پرحنیف عباسی بھی موجود تھے۔ انہوں نے تمام طبی آلات اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔