گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی سے منظور دو بلوں کی توثیق کردی۔
کراچی سے گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صارفین کے تحفظ کے بل کی توثیق کر دی۔
ترجمان کے مطابق سندھ اسمبلی نے یہ بل 12 جولائی 2023ء کو منظور کیا تھا۔ بل میں صارفین کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے گٹکا اور مین پوری پر پابندی کے بل کی توثیق کردی۔ سندھ اسمبلی نے یہ بل 17جولائی 2023ء کو منظور کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ بل کے تحت گٹکا اور مین پوری کی تیاری اور ذخیرہ کی ممانعت ہوگی۔