کراچی، حیدرآباد، جامشورو، تعلقہ کوٹری سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا۔
صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سات روزہ مہم کے دوران 5 سال تک کے 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں 14 ہزار پولیو رضاکار خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں پولیو کی خوراک نہ پلانے والے والدین کی شرح سامنے آئی ہے۔