• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم کے نام میں کوئی دلچسپی نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  نگراں وزیراعظم کے نام میں کوئی دلچسپی نہیں، نگراں نگراں ہی ہوتا ہے۔

 پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انتخابات ایک سے 2 ماہ میں ہو جانے چاہئیں کیونکہ کوئی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں، نواز شریف انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اطمینان ہے  4 اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر چکی ہیں،  ماضی میں 58 ٹو بی لگا کر اسمبلی 2 یا 3 سال میں فارغ کر دی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں وزیراعظم کا آنا جانا لگا رہتا ہے، برطانیہ بھی اس کی ایک مثال ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہمیں 20 سال پہلے والے سیاسی اور معاشی بحران کی طرف لے گئی ہے، معیشت جب تک درست سمت میں نہیں جائےگی سیاست کبھی مستحکم نہیں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید