یوکرین کے معاملے میں چین کا مؤقف برقرار ہے، چین نے جدہ مذاکرات کے بعد واضح کر دیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے فون پر رابطے میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ چین یوکرین پر ایک آزاد اور غیر جانبدارانہ مؤقف کو برقرار رکھے گا۔
چین یوکرین کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کسی بھی بین الاقوامی فورم پر چین کا بامقصداور عقلی مؤقف ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کسی بھی کثیرالجہتی فورم پر امن مذاکرات کو عملی طور پر فروغ دے گا۔
اس سے پہلے جدہ مذاکرات سے متعلق چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بات چیت سے بین الاقوامی اتفاق رائے کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے۔