• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 30؍ پیسے تک اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں3روپے کا اضافہ،یورو کی قیمت 2.20روپے بڑھ گئی،پاؤنڈ بھی 1.70 روپے مہنگا ہو گیا،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے کے اضافے سے 286.80 روپے سے بڑھ کر 287.00روپے اور قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 287.30 روپے سے بڑھ کر 287.60 روپے ہو گئی ہے،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 3 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 289.00 روپے سے بڑھ کر292.00 روپے اور قیمت فروخت 292.00 روپے سے بڑھ کر 295.00 روپے ہو گئی ہے،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2 روپے کے اضافے سے 318.00 روپے سے بڑھ کر 320.00 روپے اور قیمت فروخت 2.20 روپے کے اضافے سے 321.00 روپے سے بڑھ کر 323.20 روپے ہو گئی ہےجبکہ 1.70 روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 369.30 روپے سے بڑھ کر 371.00 روپے اور قیمت فروخت 373.00 روپے سے بڑھ کر 374.70 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا پیر کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 46 پیسے کے اضافے سے 287.43 روپے ہو گیا۔

بزنس سے مزید