• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف کیس اسلام آباد کی عدالت سے بینکنگ کورٹ کراچی منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف کیس اسلام آباد کی عدالت سے بینکنگ کورٹ کراچی منتقل کردیا گیا ۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف کیس اسلام آباد کی عدالت سے بینکنگ کورٹ کراچی منتقل کردیا گیا ۔کراچی کی بینکنگ کورٹ کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز کی دستاویزات موصول ہوگئی ہیں ،اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست دائر کی جس میں کہاگیا کہ علاج معالجے کے لیےملک سے باہر جانا ہے، نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید