• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے سرحدی علاقوں کیلئے بجلی کی فراہمی کا کوٹہ کم کر دیا

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایران کی طرف سے132kV جیکی گور مند اورپولان جیوانی ٹرانسمیشن لائنوں سے بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں دن کے اوقات کار میں صرف 20میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ اس وقت پولان۔ جیوانی ٹرانسمیشن لائن سے 20میگاواٹ ملنے کے بعد اسے گوادرکے علاقوں کو فراہم کی جارہی ہے۔ کیسکوترجمان نے مزیدکہاکہ ایران سے بجلی کی دوبارہ بحالی کے بعد ہی مکران میں بجلی کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید