پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل میں وکلاء کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج مئی میں آ چکے تھے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مشاورت سنت بھی ہے، اس میں برکت بھی ہے اور یہ جمہوریت بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں، جو فیصلہ آیا ہے اسے ہم چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو معاشی بحران، سیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہے تو واحدحل شفاف انتخابات ہیں۔