• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نے جنگ شروع کی، اختتام پاکستان کرے گا، گورنر کنڈی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان نے جنگ شروع کی، اختتام پاکستان کرے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو سوچنا ہوگا ان کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلے بھی جارحیت کرنے پر افغاسنتان کو منہ کی کھانی پڑی تھی، اب بھی ایسا ہوگا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان ایکشن نہیں لیں گے تو پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید