• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث 3 ڈاکٹرز سمیت 11 ملزمان گرفتار

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے لاہور میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث 3 ڈاکٹرز کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) راشد امین کے مطابق لاہور کے ایک کلینک پر چھاپہ مار کر 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمان نے 3 شہریوں اظہر، سانول اور صبا کے گردے نکال کر فروخت کیے، ملزمان نے دو غیر ملکیوں کے گردے ٹرانسپلانٹ کیے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر ثاقب، ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر ارشد شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم ڈاکٹر ثاقب پہلے بھی اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید