لاہور ( نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویز الٰہی کی اہلیہ کو شوہر سے جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت دے دی، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کہ دس اگست کو ملاقات کروا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے،سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ 27جولائی کو ملاقات کروا دی گئی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے تمام مقدمات میں پرویز الٰہی کی ضمانتیں منظور کرتے ہوے رہائی کا حکم دیا تاہم حکومت نے شوہر کو رہا کرنے کی بجاے نظر بند کر دیا اور درخواست گزار کو شوہر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔