• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی اور دیگر کےخلاف نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب کی جانب سے بنائے گئے ایل این جی ریفرنس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے شریک ملزمان نے نیب ترمیم کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔

آج احتساب عدالت میں ہونے والی کیس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے عدالتی دائرہ اختیار پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت ایف آئی اے سے متعلق کیسز سنتی ہے۔

واضح رہے کہ ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 15 ملزمان نامزد تھے۔

شریک ملزمان میں مفتی اسماعیل، عبداللّٰہ خاقان عباسی، شیخ عمران الحق، حسین داؤد اور عبدالصمد داؤد شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید