ایران کا کہنا ہے کہ اس کے پاس سپر سانک کروز میزائل تیار کرنے کی ٹیکنالوجی موجود ہے۔
ایران کی تسنیم خبر ایجنسی کے مطابق سپر سانک کروز میزائل ایران کے دفاعی پروگرام میں ایک نیا باب شروع کرے گا کیونکہ سپر سانک رفتار سے پرواز کرنے والے کروز میزائلوں کو نشانہ بنانا بے انتہا مشکل کام ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نیا کروز میزائل آزمائشی مراحل میں ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے بحیرہ احمر میں دو بحری جنگی جہاز بھیجے ہیں جن میں 3 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔
ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کے میزائل خطے میں موجود اسرائیل اور امریکا کے فوجی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔