• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1100روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر فی اونس کی کمی سے 1927 ڈالر سے کم ہو کر 1926ڈالر فی اونس پر آگئی لیکن اس کےبرعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 22 ہزار 200روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 943روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 90ہزار 501روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2750 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔