• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دستی بم حملہ، خاتون سمیت 6 افراد زخمی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)جوائنٹ روڈ پر جھنڈے فروخت کرنے والی خاتون کے اسٹال پرموٹرسائیکل سواروں کا دستی بم حملے میں خاتون ، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے،جوائنٹ روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے جھنڈے فروخت کرنیوالے اسٹال پر دستی بم پھینکا، وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی پولیس کے مطابق جوائنٹ روڈ پر خاتون مدوح لال نے جھنڈے فروخت کرنے کیلئے اسٹال لگایا ہوا تھا جھنڈے فروخت کرنیوالے اسٹال پر دستی بم پھینکا، وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی پولیس کے مطابق جوائنٹ روڈ پر خاتون مدوح لال نے جھنڈے فروخت کرنے کیلئے اسٹال لگایا ہوا تھا گزشتہ روز نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسٹال پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون مدوح لال ٗ گشت پر موجود مدد گار سنٹر کے دو اہلکار مہدی حسن ٗ محمد طلحہ ٗ جلال الدین ٗ سردار ولی ٗ نجیب اللہ زخمی ہو گئے دھماکے کے ساتھ ہی شدید فائرنگ شروع ہو گئی، جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

ملک بھر سے سے مزید