چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام بھی نگراں وزیراعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے صادق سنجرانی کا نام تجویز کیا گیا۔
دوسری طرف راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں اب تک نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا، امید ہے کل کی نشست میں معاملات طے پا جائیں گے۔
نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔
راجہ ریاض وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ کتنے نام لے کر آئے ہیں؟
صحافی کے سوال پر اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ 3 نام لے کر آیا ہوں۔