• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے 57 کارکنان کی رہائی کے احکامات جاری

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 57 کارکنان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ 

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے رہا کیے جانے والے 57 کارکنان کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی ہے۔

رہائی پانے والے کارکنان کو رہائی کے بعد تین دن کے اندر بیان حلفی جمع کروانا ہو گا۔

خیال رہے کہ عدالت نے 3 ایم پی او آرڈر معطل کر کے 57 پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید