• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 600روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1926 ڈالر سے کم ہو کر 1922ڈالر فی اونس پر آگئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 600 روپے فی تولہ کےاضافے سے 2 لاکھ 22ہزار 800 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 91ہزار 15 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 2750 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔