صوابی(نمائندہ جنگ) یار حسین پولیس اور منشیات فروش کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس کانسٹیبل گوہر اور منشیات فروش زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مشہور منشیات فروش فرہاد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر ڈی ایس پی سرکل لاہور پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین جواد خان نے بمع پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروش فرہاد پر چھاپہ ماراملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی باارادہً قتل اندھا دندھ فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں کنسٹیبل گوہر پائوں پر گولی لگنے سے زخمی ہوا،پولیس نے ملزم کو قابو پانے کے لئے دفاعی کاروائی کرتے ہوئے ملزم بھی پائوں پر لگ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،