• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریویو ایکٹ کا فیصلہ سنانے کیلئے اس لیے 53 دن انتظار کیا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے، سینیٹر عرفان صدیقی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ریویو ایکٹ کا فیصلہ سنانے کے لیے اس لیے 53 دن انتظار کیا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلے "واردات" بن جائیں تو پاکستانی عدلیہ کا عالمی انڈیکس میں 130 واں نمبر حیرت کی بات نہیں۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے 19 جون کو محفوظ کیا ہوا فیصلہ متفقہ طور پر سنایا۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ آئین کے خلاف ہے۔

قومی خبریں سے مزید