فرانس، اسپین، جرمنی، اٹلی اور انگلینڈ 5ورلڈ چیمپئن ٹیمیں یورو کپ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں پہنچ گئیں، پرتگال،کروشیا اور سلواکیہ ٹف ٹائم دیں گی، یورو کپ کا ناک آؤٹ راؤنڈ ہفتے کو شروع ہوگا۔
یورو کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ، اب ٹرافی کےلیے 16 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے اور ناک آؤٹ مرحلہ ہفتے سے شروع ہوگالیکن اب جو جیتے گا آگے بڑھے گا اور جو ہارے گا گھر کو چلے گا۔
تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔