صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کو 12 اگست تک نگراں وزیراعظم کا تقرر کرنے کا کہہ دیا ہے۔
صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو خط بھیج دیا۔
اپنے خط میں صدر مملکت نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر وزیراعظم، قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کرتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ آئین کے تحت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے، میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی اور 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
خط میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف 12 اگست تک موزوں نگراں وزیر اعظم کا نام تجویز کریں۔