• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بریانی پسند ہے، بھارت سے آئی لڑکی انجو

بھارت سے پاکستان آنے والی لڑکی انجو (فاطمہ) کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان میں بریانی پسند ہے، سب کھانوں کے نام معلوم نہیں ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، نصراللّٰہ نے پہلے مجھے میسج کیا۔

انجو کے شوہر نصر اللّٰہ نے بتایا کہ  انجو کو کمراٹ اور لواری ٹاپ پر گھمایا، انجو کے ویزا بڑھانے کیلئے درخواست دائر کی ہوئی ہے۔

شادی سے پہلے مسلمان ہونے والی فاطمہ اور نصراللّٰہ نے یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا، کرکٹ ورلڈکپ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انجو نے کہا کہ بھارت سے ہوں تو ورلڈکپ میں بھارت کو سپورٹ کروں گی۔

واضح رہے کہ بھارتی خاتون انجو 22 جولائی کو خیبر پختونخواکے ضلع دیر بالا پہنچی تھی، دیر بالا کے رہائشی نصراللّٰہ اوربھارتی خاتون انجو کی سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی۔

بھارت سے آنیوالی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللّٰہ سے نکاح کیا۔

مالا کنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محمود دستی نے انجو اور نصراللّٰہ کے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید