مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے آج الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔
شہباز شریف کو کل گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کل قوم سے الوداعی خطاب کا امکان ہے۔
شہباز شریف قوم سے خطاب میں 16 ماہ کی حکومتی کارکردگی پر گفتگو کریں گے۔
دوسری جانب انوار الحق کی بطور نگراں وزیراعظم تقرری کی بعد شہباز شریف نے وزیرِ اعظم ہاؤس خالی کر دیا ہے۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔
انوار الحق کاکڑ کو وزیر اعظم کا پروٹوکول بھی دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے انوار الحق کی بطور نگراں وزیرِ اعظم تقرری کی سمری پر دستخط کیے تھے۔
شہباز شریف اور راجا ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر کو بھجوائی تھی۔
اس حوالے سے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ہم متفق ہیں کہ جو بھی نگراں وزیرِ اعظم ہو وہ چھوٹے صوبے سے ہو، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیرِ اعظم ہوں گے۔