راولپنڈی میں ہولی فیملی اسپتال نرسنگ کالج کے سپرنٹنڈنٹ کے گھر میں چوری ہوگئی۔
واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ گنج منڈی کو درخواست دے دی گئی ہے۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ چور ہولی فیملی اسپتال نرسنگ کالج کے سپرنٹنڈنٹ کے گھر سے 14 تولہ زیور اور ڈیڑھ لاکھ نقدی لے گئے۔
سپرنٹنڈنٹ نرسنگ کالج محمد امیر باغ سرداراں میں سرکاری گھر میں رہائش پذیر ہیں۔