سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آج روپوشی ختم کرکے منظر عام پر آنے کا اعلان کردیا۔
ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج رات 10 بجے راولپنڈی میں جشن آزادی کا خطاب کروں گا، عوام راجا بازار، کمیٹی چوک یا چاندنی چوک پر آنے کے لیے تیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ 50 سال سے 13 اگست کو جشن آزادی کا خطاب کر رہا ہوں، مجھے کچھ ہوا تو ذمے دار موجودہ حکمران ہوں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربرہ نے مزید کہا کہ پولیس لال حویلی سے لاؤڈ اسپیکر اور آتش بازی کا ٹرک لے گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم اصلی اور نسلی لوگ ہیں، دوستی اور دشمنی قبر تک لے کر جاتے ہیں۔