• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری کے قتل پرہائیکورٹ بار ملتان کا اظہار رنج وغم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کے اغواء  کی مذمت اور امجد صابری کے قتل پر رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے ارباب اختیار کو تنبیہ کی ہے کہ اس طرح کے واقعات عوام الناس اور وکلاکے لئے سخت تشویش کا باعث ہیں جس سے دہشت گردوں اور ملک قوت دشمنوں کے حوصلے بڑھتے ہیں اس لئے حکومت سے ان واقعات میں ملوث ملزمو ں کی فوری گرفتاری اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ہائیکورٹ بار ملتان کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا ہے جس کی صدارت صدربار شیخ جمشید حیات نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری چوہدری عمر حیات نے انجام دئیے  دیگر عہدیداران ملک محمد صدیق ڈوگر،فرزانہ کوثر،میاں خالد نعیم اور دیگر نے شرکت کی ہے اجلا س کے آخر میں امجد صابری کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
تازہ ترین