• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوان حکمرانوں نے قوم سے بیوفائی کی، عید کے بعد فیصلہ کن جنگ ہوگی، سراج الحق

لاہور(ایجنساں)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی اور دنیا بھر کے ممالک میں مقیم پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر کما کر زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان بھجواتے ہیں مگر پاکستان کے کرپٹ حکمران اور بیوروکریسی خون پسینے کی اس کمائی کو لوٹ کر بیرونی بنکوں میں جمع کروادیتی ہے ۔کرپٹ حکمرانوں نے ملک و قوم سے بے وفائی کی ہے۔عید کے بعد کرپشن کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہوگی۔وہ گذشتہ روز  مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے گرینڈ افطار ڈنر کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق ملنا چاہئے تاکہ وہ اپنے ملک کے بارے میں ہونے والے اہم فیصلوں میں براہ راست شریک ہوسکیں ۔انہوں نے پاکستانی سفارت خانے سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب سمیت بیرونی ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں جہاں پاکستانی بچے اپنے نصاب کے مطابق اور اپنی زبان میں تعلیم حاصل کرسکیں ۔پاکستانی کمیونٹی کو اپنی رقوم کی ملک میں منتقلی کے طریقہ کار کو آسان اور عام فہم بنایا جائے ۔
تازہ ترین