• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبیعت خراب ہوگئی۔

شہریار آفریدی کمزوری اور خرابی صحت کے باعث لڑکھڑا اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد سہارا دے کر انہیں پولیس کنٹرول روم لےجایا گیا۔

شہریار آفریدی کا چیک اپ کرنے کے لیے ڈاکٹر کو بھی بلا لیا گیا اور انہیں ہنگامی طبی امداد دی گئی۔

علاوہ ازیں شہریار آفریدی نے نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو گرفتاری سے روکنے کی درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

نیب، ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شہریار آفریدی کے خلاف جاری کسی بھی انکوائری کی تفصیلات فراہم کی جائیں، وہ مختلف جعلی کیسوں میں زیر حِراست رہے ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انصاف کے حصول تک رسائی شہریار آفریدی کا بنیادی حق ہے اور ان پر لگے الزامات جاننے کا ان کو حق ہے۔

قومی خبریں سے مزید