تہران کی عدالت نے معروف فلم ڈائریکٹر سعید رستائی کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے پچھلے برس کینز فلم فیسٹیول میں اپنی فلم کی نمائش کرنے پر سعید رستائی کو سزا دی ہے۔
فیچر فلم "Leila et ses freres" میں ایران کے بدترین معاشی بحران کے دوران ایک غریب گھرانے کی کہانی کو فلمایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس فلم پر پچھلے سال ریلیز ہونے کے بعد سے ایران میں پابندی ہے۔
کینز اور میونخ فلم فیسٹیول میں ڈائریکٹر نے ایرانی حکام سے اجازت لیے بغیر فلم کی نمائش کی تھی، جس کی وجہ سے اس پر پابندیاں عائد ہیں۔
تہران کی عدالت نے سعید رستائی اور پروڈیوسر جواد نوروزبیگی کو چھ مہینے قید کی سزا سنائی ہے۔
فلمسازوں پر ایران میں اسلامی نظام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا الزام ہے۔
ڈائریکٹر سعید رستائی کو اس فلم پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم پریس کا ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔