• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی عبادت گاہوں پر حملے کسی طور قابلِ قبول نہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مذاہب اور مذہبی عبادت گاہوں پر حملے کسی طور قابلِ قبول نہیں۔

لاہور میں اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جڑانوالہ فیصل آباد میں پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست اقلیتوں کو مساوی حقوق اور تحفظ فراہم کرنے کی پابند ہے، اشتعال انگیزی اور انتہاپسندی کسی کے حق میں نہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مذموم کارروائی کے پیچھے تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

قومی خبریں سے مزید