• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 71 ہوگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 71 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب میں شدید بارش کے باعث گرداس پور، ہوشیار پور، روپ نگر سمیت متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کے بعد دریائے بیاس، ستلج میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس کے بعد بیاس، ستلج کے قریب نشیبی علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے جبکہ خراب موسم کے باعث ہماچل پردیش میں تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رہیں گے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے مشرقی، وسطی علاقوں میں آج بھی شدید بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی آیندہ 4 سے 5 روز بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 24 جون سے شروع ہونے والے مون سون سیزن میں ہونے والی تباہ کن بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں اب تک 214 افراد ہلاک اور 38 لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید