بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلت لڑکی کو اونچی ذات کے ہندوؤں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
جونپور کے علاقے میں ہندو انتہاپسندوں نے 12 سالہ دلت لڑکی کو گھر سے اغوا کرکے زیادتی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارتی پولیس اونچی ذات کے بااثر ہندوؤں کے خلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش دلتوں کے خلاف 13 ہزار جرائم کے ساتھ سر فہرست ہے۔