پیرس (جنگ نیوز)فرانس نے فٹبال کے ایک سرگرم کارکن کوملک بدر کرتے ہوئے ماسکو روانہ کردیا۔ گزشتہ 4روز میں الیگزینڈر شپریگن کو دوسری مرتبہ فرانس سے بے دخل کیا گیا۔ روس کے انتہائی دائیں بازو سے وابستہ شپریگن کو یوروکپ میں انگلینڈ اور روس کے فٹبال شائقین کے درمیان جھڑپوں کے تناظر میں گزشتہ ہفتے بے دخل کیا گیا تھا لیکن تفتیش کاروں کے بقول فرانس سے بذریعہ ہوائی جہاز بارسلونا جانے کے بعد وہ کار کے ذریعے دوبارہ فرانس میں داخل ہوگیا۔ فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق شپریگن کو دوبارہ ملک بدر کردیاگیا اور انہیں پیرس سے بدھ کو علی الصبح ماسکو جانے والی پرواز پر روس روانہ کردیا گیا۔