آج گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں 25 ارب 36 کروڑ 61 لاکھ روپے غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں جبکہ 13 ارب روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں مختص کیے گیے ہیں۔
تعمیرات اور انفراسٹرکچر کے لیے 30 فیصد،توانائی کے شعبےکےلیے22 ،تعلیم کےلیے21 جبکہ صحت کے لیے6 اورسیاحت کےشعبے کے لیے 5 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
گزشتہ بجٹ کے مقابلے میں اس سال 3 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کےمطابق رواں مالی سال کےدوران مختلف سرکاری محکموں میں 4 ہزار 100 سو افراد بھرتی کیےجائیں گے۔