پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ٹریننگ سینٹر کے ترجمان کے مطابق واقعہ محض اتفاقی طور پر رونما ہوا، رائفل غلطی سے چلنے کی وجہ سے پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی۔
ٹریننگ سینٹر کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو تدفین کے لیے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔
آئی جی اختر حیات نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
اُنہوں نے آر پی او کوہاٹ کو 3 دن میں واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔