• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کا بجٹ منظور، گلگت بلتستان کا بجٹ پیش

Budget Of Azad Ahmir Approved Budget Of Gilgit Baltistan Presented
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا 73 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ آج پیش کیا گیا اور آج ہی منظور بھی کرلیا، گلگت بلتستان اسمبلی میں بھی 38ارب 36 کروڑ کا بجٹ پیش کیا گیا۔

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور اقتدار کا پانچواں اور آخر ی بجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا، بجٹ کا کل حجم 73ارب 50کروڑ روپے جس میں اخراجات کا تخمینہ 61ارب 50کروڑ روپے اور آمدن کا تخمینہ 43ارب 70کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

بجٹ میں سب سے زیادہ رقم محکمہ تعلیم کے لیے 19ارب 89کروڑ 84لاکھ 53ہزار روپے مختص کی گئی ہے، ترقیاتی اخراجات کیلئے 12ارب روپے رکھے گئے ہیں،نئے مالی سال میں دو ہزار نوجوانوں کو مائیکرو فنانسنگ سے روزگار فراہم کیاجائے گا، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے قواعد معطل کرتے ہوئے آج ہی بجٹ منظور کرلیا ۔

ادھر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں بھی 38ارب 36کروڑ 61لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیاگیا،بجٹ میں 25 ارب 36 کروڑ 61 لاکھ روپے غیرترقیاتی اخراجات اور 13ارب روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں مختص کیےگئےہیں، پچھلے سال کی نسبت نئے بجٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین