• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی پور کی حویلی سے 20 سالہ شادی شدہ لڑکی لاپتہ


رانی پور میں پیروں کی حویلی سے 20 سالہ شادی شدہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

 لاپتہ لڑکی کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنی لڑکی کو اور اس کے شوہر کے درمیان تنازعے کے حل تک پیر سہیل احمد شاہ کے حوالے کیا تھا۔ ڈیڑھ سال ہوگیا اب تک لڑکی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

لاپتہ 20 سالہ لڑکی کے ورثاء نے پیر سہیل احمد شاہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق قمبر کے علاقے مینا گاؤں سے ہے۔ ان کی بیٹی شادی شدہ ہے، میاں بیوی کے درمیان تتازعہ ہوا تھا اور معاملہ حل ہونے تک پیر سہیل احمد شاہ نے لڑکی کو حویلی میں امانتاً چھوڑنے کو کہا تھا۔

ورثاء نے الزام عائد کیا کہ ڈیڑھ سال قبل رانی پور حویلی سے اچانک فون کال کر کے آگاہ کیا گیا کہ لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے۔ رانی پور حویلی میں کئی مرتبہ گئے لیکن لڑکی کا کچھ نہیں بتایا گیا۔

لاپتہ لڑکی کے ورثاء نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی لڑکی کو جلد  بازیاب کروایا جائے۔

دوسری جانب خیرپور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا علم نہیں، ورثاء سے رابطہ کر کے تفتیش کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید