• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، سابق وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں ملاقات کی۔

ایون فیلڈ میں دونوں بھائیوں کی ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔

ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں سلمان شہباز اور حسن نواز بھی موجود تھے۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان نے جو بیان دیا ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، صدر والے معاملے میں زبانی کلامی کوئی بات نہیں ہوتی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اتنا آسان نہیں، صدر عارف علوی کو جواب دینا پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید