• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن: شہباز شریف کامیابی کیلئے دعاگو

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کےلیے ریسکیو آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ 

اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ قوم بھی اس ریسکیو آپریشن کی کامیابی کےلیے دعا کرے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کئی گھنٹے کے ریسکیو آپریشن میں شریک پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏اللّٰہ کریم ریسکیو آپریشن کرنے والوں کو کامیاب اور پھنسے تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے۔

سابق وزیراعظم نے لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

ن لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ایسی تمام چیئرلفٹس کا فوری معائنہ کرایا جائے تاکہ اس طرح کا کوئی اور حادثہ نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید