• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بٹگرام: چیئرلفٹ واقعے سے متعلق پولیس کی ابتدائی رپورٹ

بٹگرام میں ہوا میں معلق چیئرلفٹ پھنسنے سے متعلق پولیس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔ 

پولیس رپورٹ کے مطابق چیئرلفٹ میں 7 طالب علم اور ایک مقامی شخص گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی جانے کےلیے سوار ہوئے۔

صبح 7:45 بجے کے قریب چیئرلفٹ کا ایک کیبل ٹوٹ گیا، کیبل ٹوٹنے سے چیئرلفٹ بیچ راستے میں فضا میں معلق ہوگئی۔ چیئرلفٹ زمین سے 6 ہزار فٹ کی بلندی پر معلق ہے۔

 چیئرلفٹ میں ابرار، عرفان، اسامہ، رضوان اللّٰہ، عطااللّٰہ، نیاز محمد، شیر نواز اور گلفراز سوار ہیں۔

اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر بٹ گرام نے کمشنر ہزارہ سے رابطہ کیا، ڈپٹی کمشنر بٹ گرام نے کمشنر ہزارہ سے ہیلی کاپٹر کے انتظام کےلیے کہا۔

ریسکیو آپریشن کےلیے وادی کاغان میں مقیم ایس ایس جی ٹیم سے بھی رابطہ کیا گیا۔

آرمی ہیلی کاپٹر صبح 11:45 بجے جائے وقوع پر پہنچ گئے، تقریباً 2 بجے پاک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کےلیے پہنچا۔

ڈسٹرکٹ انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو کی دو ٹیمیں جائے وقوع پر موجود ہیں۔

قریب موجود تمام بنیادی مراکز صحت میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ گرام میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید