• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے اسرائیل تک پرواز کرنے والا جدید ڈرون تیار کرلیا

ایران کی اسلامی پاسداران انقلاب کور (آئی آر جی سی) نے 'مہاجر-10' نامی جدید ڈرون تیار کیا ہے جو اسرائیل تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مہاجر-10 ڈرون امریکا کے 'ایم کیو-9 ریپر' ڈرون سے مماثلت رکھتا ہے۔

نئے ڈرون کی تقریب رونمائی میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے بھی شرکت کی۔

مہاجر-10 ڈرون 24 گھنٹوں اور 2 ہزار کلومیٹر کی مسافت تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس میں 300 کلو وزنی میزائل اور گولہ بارود اٹھانے کی طاقت ہے۔

تقریب کے موقع پر ویڈیو ریلیز کی گئی جس میں عبرانی اور فارسی زبانوں میں کہا گیا کہ 'اپنے مورچے تیار کرلو، پتھروں کے دور میں جانے کیلئے تیار ہوجاؤ'۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید