نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس کے دوران اقتصادی، معاشی اور معاشرتی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے انوارالحق کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں بین المذہبی ہم آہنگی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وفد نے نگراں وزیر اعظم کی توجہ حد بندی کے مسئلے اور پانی کی قلت کی جانب مبذول کروائی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد کو کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔