نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے۔
انوار الحق کاکڑ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا۔
نگراں وزیراعظم کی تاجروں اور اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم رات کراچی میں قیام کریں گے اور کل صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے۔