• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولاکوٹ: مہنگی بجلی، لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرین نے 30 ہزار بل جلادیے


راولاکوٹ آزاد کشمیر میں بجلی کے زائد نرخوں اور لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج کے دوران شہریوں نے 30 ہزار سے زائد بجلی کے بلوں کو جلا دیا۔

مظاہرین کی جانب سے  مطالبہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو لوڈشیڈنگ سے مکمل مستثنیٰ قرار دیا جائے اور سستی بجلی فراہم کی جائے۔

فیصل آباد میں بھی شہریوں نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج کیا۔

راولاکوٹ آزاد کشمیر میں انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور عوامی ایکشن کمیٹیز کی کال پر بجلی کے زائد نرخوں اور لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاج کے دوران شہریوں نے 20 سے زائد مقامات پر بجلی کے ہزاروں بل جلائے۔  کئی روز سے جاری مہم میں 30 ہزار سے زائد بلوں کو جمع کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے باشندوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مکمل مستثنیٰ قرار دیا جائے، سستی بجلی فراہم کی جائے اور ریاستی سطح پر گرڈ اسٹیشن قائم کرکے بجلی کا ٹیرف مقرر کیا جائے۔

 ادھر فیصل آباد میں بھی بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے سمندری روڈ اور جڑانوالہ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کو بند کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید