• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے شاہین، حارث اور نسیم کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دیدیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعظم شہباز شریف کی کرکٹ میں دلچسپی برقرار ہے جس کا اندازہ ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی تعریف کی ہے۔

شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فاسٹ بولرز کی جوڑی کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دیا۔

یاد رہے کہ 22 اگست کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔

تباہ کن بولنگ پرفارمنس پر حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید