پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مکی آرتھر افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
اس حوالے سے پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ مکی آرتھر ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو پاک بھارت میچ تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔